ابنا: افغانستان کے ایک سابق عہدیدار محمد حسن حق یار نے ہماری پشتو سرویس سے گفتگو میں اس سلسلے میں پائی جانے والی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حقیقی تعریف، افغانستان پر فوجی حملہ اور سنہ دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا طریقۂ کار، ایسے مسائل ہیں جو کابل واشنگٹن معاہدے پر دستخط کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اسی طرح انھوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قانونی تحفظ کے مسئلے کو اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ، حکومت افغانستان کی شرطیں ماننے کیلئے تیّار نہیں ہے اسلئے اس معاہدے پر دستخط کا عممل، تاخیر کا شکار ہوتا جارہا ہے۔دوسری جانب اس معاہدے پر دستخط کیلئے حکومت افغانستان کی شرطوں پر حامد کرزئی کی تاکید کے پیش نظر یہ خیال بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ، افغانستان کی آئندہ حکومت کے دور میں اس معاہدے پر دستخط کئے جانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اسلئے کے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قانونی تحّفظ کا مسئلہ، واشنگٹن کیلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور امریکہ کو امید ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت، واشنگٹن کی شرطوں کے مطابق اس معاہدے پر دستخط کردیگی۔
.......
/169